SportsPosted at: Jul 21 2024 3:05PM زخمی شرینکا پاٹل ایشیا کپ سے باہر
دمبولا 21 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی آف اسپنر شرینکا پاٹل بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے خواتین ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل کی ایک ریلیز کے مطابق 21 سالہ شرینکا کے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں فریکچر ہوا ہے۔
ایشیا کپ میں اب تک انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں 3.2 اوورز میں 14 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔