SportsPosted at: Oct 3 2023 11:08AM ہندوستان نے کبڈی میچ میں بنگلہ دیش کو 55-18 سے ہرایا
ہانگزاو، 03 اکتوبر (یو این آئی) کبڈی میچ میں ہندوستانی مرد ٹیم نے منگل کے روز گروپ اے کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش پر 55-18 سے کامیابی حاصل کی۔
چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں کے لیے آج جیاوشان گوالی اسپورٹس سینٹر میں کھیلتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں اپنا تسلط برقرار رکھا اور بنگلہ دیش کو کل 4 بار آل آؤٹ کیا۔
اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے پورے میچ میں 4 سپر ٹیکلز بنائے۔