RegionalPosted at: Oct 20 2020 10:10PM پنجاب زرعی قوانین کو مسترد کرنے والی پہلی ریاست
چنڈی گڑھ ۲۰ اکتوبر[یو این آئی] ریاست پنجاب آج بروز منگل مرکز کے نئے زرعی قوانین کو باضابطہ طور پر مسترد کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ریاستی اسمبلی میں متفقہ طور پر قانون سازی اور مجوزہ بجلی ترمیمی بل کے خلاف ایک قرار داد منظور کی گئی۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا گہ کم سے کم سہارا قیمت کے تحفظ کے نئے آرڈیننس کو فوراً ختم کیا جائے اور مرکز کے ذریعہ خریداری کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔
ایوان میں زراعت کے تینوں ترمیمی بلوں سے متعلق متفقہ طور پر ووٹ ڈالے گئے۔ سوائے دو بی جے پی ممبران کے جو خصوصی اجلاس کے دوران ایوان سے غیر حاضر تھے۔
وزیر اعلی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے صدر رام ناتھ کوڈ سے زراعت کے قوانین پر پنجاب کے خدشات پیش کرنے اور کسانوں کے تحفظ میں ان کی مداخلت کے لئے وقت مانگا ہے۔ بعدازاں وہ تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ پنجاب راج بھون میں گورنر ہاؤس گئے اور منظور کردہ قرارداد پیش کی۔
قرارداد کی حمایت کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، وزیر اعلی نے کہا کہ اس سے کسانوں کو ایک مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کسانوں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی قیمت پر پنجاب کے پرامن ماحول کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ سلام