image
Friday, Mar 29 2024 | Time 02:36 Hrs(IST)
National

مرمو، دھنکڑ، مودی اور برلا نے واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکڑ، مودی اور برلا نے واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق صدر رام ناتھ کووند، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور کئی سینئر مرکزی وزراء نے بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو منگل کو یہاںان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا محترمہ مرم، مسٹر دھنکڑ، مسٹر مودی، مسٹر برلا، مسٹر کووند، مسٹر نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر واجپئی کی سمادھی پر پہنچے۔ اور مسٹر واجپائی ی کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر دعائیہ اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں، مسٹر مودی نے کہا، "اٹل جی کا ہندوستان کے تئیں خدمت کا احساس ہمارے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو تبدیل کرنے اور 21ویں صدی کے چیلنجوں کے لئے ملک کو تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ انتھک محنت کی۔
مسٹر دھنکڑ نے اپنے پیغام میں کہا، 'میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کرتا ہوں۔ ملک کو ترقی اور گڈ گورننس کا فارمولہ دینے والے اٹل جی کی پوری زندگی ان کی شخصیت کی گہرائی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی بلندی کی عکاس ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔
مسٹر شاہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’’محترم اٹل جی نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ماں بھارتی کی شان کو بحال کرنے کے لیے صرف کیا۔ انہوں نے ہندوستانی سیاست میں غریبوں کی فلاح و بہبود اور گڈگورننس کا ایک نیا دور شروع کیا اور ساتھ ہی دنیا کو ہندوستان کی ہمت اور طاقت کا احساس دلایا۔ آج ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔"
بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک، مسٹڑواجپائی تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے اور انہیں بھارت رتن سے بھی نوازا گیا۔
مسٹر واجپائی کا طویل علالت کے بعد 16 اگست 2018 کو انتقال ہوگیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image