نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تیسری بار دہلی انتخابات ہارنے کی مایوسی میں عام آدمی پارٹی (اے اے اپی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر حملہ کرا رہی ہے۔
محترمہ آتشی نے ٹویٹر پر کہا، "آج دن کی روشنی میں ایک بی جے پی کارکن نے کیجریوال پر حملہ کیا۔
دہلی انتخابات میں تیسری بار ہارنے کی گھبراہٹ بی جے پی میں نظر آرہی ہے۔