RegionalPosted at: Nov 18 2017 3:36PM متنازعہ رام جنم بھومی کی عمارت کے قریب آٹھ افراد گرفتار
اجودھیا 18 نومبر (یو این آئی) اجودھیا کے متنازعہ رام جنم بھومی مندرکے عمارت کے نزدیک آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہر) انل سنگھ نے بتایا کہ دیر رات تقریبا تین بجے گوپال بھون کے قریب آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ سب ایک ہی کمیونٹی کے ہیں۔سلامتی دستوں نے انھیں فوری طور پر حراست میں لےکر ان سے رام جنم بھومی تھانے میں پولیس سوالات کر رہی ہے۔انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) سمیت کئی ایجنسیاں ان سے تفتیش کر رہی ہیں۔ انکوائری کے لئے لکھنؤ سے بھی بہت سے افسر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کے دوران افراد نے بتایا کہ وہ بہرائچ سے آرہے ہیں، ان کی کسی تنظیم سے جڑے ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یو این آئی۔ ف م۔ شا پ۔ 1359