image
Friday, May 29 2020 | Time 11:19 Hrs(IST)
  • ملک کی تین ریاستوں میں 57 42 فیصد کورونا متاثر
  • لاک ڈاؤن میں مفت سینٹری پیڈ بانٹنے کی انوکھی مہم
  • آج کی تاریخ
  • دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 58 لاکھ کے پار، 3 60 لاکھ افراد کی موت
  • ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ساڑھے سات ہزار نئے معاملے
  • نائیجیریا میں حملہ آوروں کے خلاف مہم تیز کرے فوج : بوہاری
  • پیرو میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4000 کے پار
  • برازیل میں ایک دن میں کوویڈ 19 انفیکشن سے 1156 اموات درج
  • میکسیکو میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد نو ہزار کے پار
  • ناندیڑ میں سڑک حادثے میں بزرگ جوڑے کی موت
  • مصر میں ایک دن میں کورونا کے 1000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے
  • چلی میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 87000 کے قریب پہنچی
Entertainment » Art and Theatre

’بدھائی ہو‘ کو خاص فلم مانتے ہیں آیوشمان کھرانہ

’بدھائی ہو‘  کو خاص فلم مانتے ہیں آیوشمان کھرانہ

ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) اداکار آیوشمان کھرانہ فلم ’بدھائی ہو‘ کو خاص فلم مانتے ہیں۔

آیوشمان کی فلم ’بدھائی ہو‘ گزشتہ برس منظرعام پر آئی تھی جو باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی آیوشمان کی پہلی فلم تھی۔
آیوشمان نے بتایا کہ آخر کیوں انہوں نے یہ فلم منتخب کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ’بدھائی ہو‘ 100کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی میری پہلی سپرہٹ فلم ہے اور یہ میرے فلمی کیرئیر میں ہمیشہ ایک خاص فلم رہے گی ۔
مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک ایسے موضوع جس پر زیادہ بات نہیں ہوتی ہے، کو منتخب کیا اور اسے مزید آگے بڑھایا۔
میں ، ایک درمیانی عمر کی خاتون کے اچانک حاملہ ہونے پر اس کا خاندان کس صورتحال سے گزر تا ہے، اس کے بارے میں بتانا چاہتا تھا۔
فلم نے لوگوں کو بہت ہنسایا لیکن مجھے امید ہے کہ اس نے لوگوں کو پیار ، غیر مشروط محبت کرنا بھی سکھایا۔
یہ ایک خیال کو رفتار اور بات چیت کو فروغ دینے کے لئے تھا اور مجھے خوشی ہے کہ ’بدھائی ہو‘ نے یہ سب اپنے انوکھے طریقے سے کیا ہے۔

آیوشمان نے کہا ’بدھائی ہو‘ اکشت گھلڈیال اور شانتانو شریواستو کی جانب سے لکھی گئی ایک شاندار اسکرپٹ بھی تھی۔
انہوں نے اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ اس کے تھنک ٹینک کو دیا اور کہا ’’میں نے ہمیشہ ہی فلموں کے انتخاب میں اس کے مخصوص کنٹینٹ کو اہمیت دی ہے اور یہ فلم ایک ایسی اسکرپٹ تھی جسے میں الفاظ کے ذریعے بتانا چاہتا تھا یہ ایک شاندار آئیڈیاتھا۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1352

image