image
Saturday, Nov 28 2020 | Time 10:02 Hrs(IST)
  • آرسنل کے اسٹار مڈ فیلڈر جوولوک حادثہ میں بال بال بچے
  • پہلا ٹی- 20 مقابلہ: انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو شکست
  • صومالیہ میں شدت پسندوں کے حملہ میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی
  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • تاریخ میں آج کا دن
  • امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 3 کروڑ سے متجاوز
  • شام :دھماکے میں دو معصوموں کی موت
  • بیلجیئم میں یکم دسمبر سے لاک ڈاؤن میں ہلکی نرمی کا امکان
  • روس کی راجدھانی ماسکو میں کورونا سے اب تک 8756 ہلاکتیں
  • یونائیٹیڈ نیوزآف انڈیا،اردو سروس،9 رفیع مارگ ، نئی دہلی کی جانب سے تمام سبسکرائبرز کو صبح کا سلام۔
International

آرمینیا کے میزائل حملے میں 21 شہری ہلاک: آذربائیجان

آرمینیا کے میزائل حملے میں 21 شہری ہلاک: آذربائیجان

باکو، 29 اکتوبر (ژنہوا) آذربائیجان نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ بردہ ضلع میں آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ، ملک کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ ایک گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں کاروباری سہولیات واقع ہیں۔ آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان شوشان اسٹیپین نے تاہم اس الزام کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک نے بردہ پر حملہ کیا تھا۔
آرمینیائی خبر رساں آرمین پریس نے اطلاع دی ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے بدھ کے روز ناگورنو-کاراباخ علاقے میں اسٹیفن کریٹ اور شوشی شہر پر بمباری کی جس سے متعدد شہری ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز آزربائیجان اور آرمینیا کے اعلی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ ناگورنو-کرباخ خطے کے بارے میں جنگ بندی پر عمل کریں ، جس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
امریکی ثالثی کے بعد ، دونوں ممالک پیر کے روز انسان دوست جنگ بندی سے متعلق ایک معاہدے پر پہنچے ، جس کے فوراً بعد ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ژنہوا۔اےایم۔

خاص خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

نئی دہلی ، 28 نومبر (یواین آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

...مزید دیکھیں
روس کی راجدھانی  ماسکو میں کورونا سے اب تک 8756 ہلاکتیں

روس کی راجدھانی ماسکو میں کورونا سے اب تک 8756 ہلاکتیں

ماسکو،28 نومبر(اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 8756 ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
شام :دھماکے میں دو معصوموں کی موت

شام :دھماکے میں دو معصوموں کی موت

دمشق،28 نومبر(اسپوتنک) شام کے صوبہ رقہ میں سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
بیلجیئم میں یکم دسمبر سے لاک ڈاؤن میں ہلکی نرمی کا امکان

بیلجیئم میں یکم دسمبر سے لاک ڈاؤن میں ہلکی نرمی کا امکان

بروسیلز،28 نومبر(اسپوتنک) بیلجیئم کی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) نےان سبھی غیر ضرروری دکانوں کو پھر سے کھولنے کی امید کا اظہار کیا ہے جنہیں نومبر کے آغاز میں عالمی وباکورونا وائرس کے کیسز پر قابو پانے کے لئے بند کردیا گیاتھا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.3  کروڑ سے متجاوز

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.3 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن ، 28 نومبر( یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا سے متاثر لوگوں کی تعداد 1.3 کروڑ ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
صومالیہ میں شدت پسندوں کے حملہ میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی

صومالیہ میں شدت پسندوں کے حملہ میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی

موغادیشو،28 نومبر(اسپوتنک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کے قریب ایک خودکش حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا

ہندوستان اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا

نئی دہلی ,27 نومبر (یواین آئی) ہندوستان اور ویتنام نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آج آبی سروے کے میدان میں تعاون بڑھانے سے متعلق نظام نافذ کرنے والے دستاویزات پر دستخط کیے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ویتنام کے وزیر دفاع جنرل شیان لچ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ بات چیت کی جس کے بعد ان دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
وویک اوبرائےاربازخان کے ساتھ کام کریں گے

وویک اوبرائےاربازخان کے ساتھ کام کریں گے

27 Nov 2020 | 9:16 PM

ممبئی، 27 نومبر(یواین آی) بالی ووڈ کے اداکار وویک اوبرائے، ارباز خان کے ساتھ ہارر فلم میں ساتھ کام کریں گے سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان گہراتنازعہ رہا ہے۔ دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ وویک اور ارباز ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ وویک اوبرائے اور ارباز خان فلم’روزی-دی سیفرن چیپٹر‘میں ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کووویک اوبرائے ہی بنارہے ہیں اور اس میں وہ لیڈ کردار بھی اداکریں گے۔ یہ ایک ریئل لائف کہانی پر مبنی فلم ہوگی، جس میں شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری اہم کردار میں نظرآئیں گی۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک بار پھر خانہ نظر بند، پریس کانفرنس ناکام بنا دی گئی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک بار پھر خانہ نظر بند، پریس کانفرنس ناکام بنا دی گئی

27 Nov 2020 | 10:03 PM

سری نگر، 27 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعے کے روز مبینہ طور اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا تاہم جہاں جموں و کشمیر پولیس محبوبہ مفتی کو نظر بند کرنے سے انکار کر رہی ہے وہیں اسی محکمے کے اہلکاروں نے نامہ نگاروں کو موصوفہ کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔

image