image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 15:58 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

بی۔ آر۔ چوپڑا ، ہندوستانی سنیما کی عظیم شخصیت کے مالک تھے

بی۔ آر۔ چوپڑا ، ہندوستانی سنیما کی عظیم شخصیت کے مالک تھے

ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی ) ہندوستانی سنیما کی دنیا میں بي آرچوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے فیملی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بنا کر تقریبا پانچ دہائیوں تک فلمی مداحوں کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بنائی۔
پنجاب کے لدھیانہ شہر میں 22 اپریل 1914 کو بی آر چوپڑا کی پیدائیش ہوئی۔
بی آر چوپڑا عرف بلدیو رائے چوپڑا، بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتے تھے. بی آر چوپڑا نے انگریزی ادب میں اپنی گریجویٹ کی تعلیم لاہور کے مشہور گورنمنٹ کالج میں مکمل کی۔
بي آرچوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلم ایک صحافی کے طور پر کیا۔
فلمی میگزین 'سنے ہیرلڈ' میں وہ فلموں کا جائزہ لکھا کرتے تھے۔
سال 1949 میں فلم 'کروٹ' سے انہوں نے فلم کے میدان میں قدم رکھا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔
سال 1951 میں فلم 'افسانہ' جس میں اشوک کمار تھے، کو بي آرچوپڑا نے ہدایت کیا۔
فلم نے باکس آفس پر اپنی سلور جوبلی (25 ہفتے ) پورے کئے۔
اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی بي آر چوپڑا فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
جاری یو این آئی۔
ایم جے۔

image