image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 08:55 Hrs(IST)
National

’’میری جدوجہد حق کے لئے ۔خیرات کے لئے نہیں ‘‘چندرابابو کا دہلی کے اے پی بھون میں احتجاج اور ایک روزہ بھوک ہڑتال

’’میری جدوجہد حق کے لئے ۔خیرات کے لئے نہیں ‘‘چندرابابو کا دہلی کے اے پی بھون میں احتجاج اور ایک روزہ بھوک ہڑتال

نئی دہلی۔ 11فروری (یو این آئی) نریندر مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے خلاف جدوجہد کی کوشش کے طور پر آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو نے قومی دارالحکومت میں احتجاج اور ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔
مسٹرنائیڈو جو آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبہ کو مرکز کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد مودی کے ساتھ لڑائی کے موڈ میں ہیں‘ این ڈی اے حکومت کے خلاف پیر کو صبح 8بجے سے دہلی کے آندھرابھون میں احتجاج کا آغازکیا۔ اس ایک روزہ احتجاج کو انصاف کے لئے احتجاج کا نام دیا گیا ہے۔مسٹرچندرابابو نائیڈو صبح راج گھاٹ پہنچے اور وہاں خراج کی پیشکشی کے بعد آندھراپردیش بھون گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکرکے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور اس احتجاج کا آغاز کردیا۔چندرابابونائیڈو اے پی سے ناانصافی کے خلاف بطور احتجاج سیاہ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔
اس احتجاجی مقام پر گاندھی جی ، امبیڈکر اور تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راماراو کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔ آندھراپردیش کے وزراء‘ ارکان پارلیمنٹ‘ ارکان اسمبلی‘ ارکان کونسل‘ ملازمین کی تنظیموں‘ طلبہ تنظیموں سے وابستہ افرادبھی اس ایک روزہ احتجاج میں نائیڈو کے ساتھ ہیں۔نائیڈو 12فروری کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کوئند سے بھی ملاقات کریں گے۔چندرابابو نائیڈو جو این ڈی اے چھوڑنے کے بعد مودی کے کٹر مخالف ہوگئے ہیں‘ مرکز کے خلاف تب ہی سے احتجاج کررہے ہیں۔ وہ قومی سطح پر بی جے پی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں آگے ہیں۔
جاری یو این آئی ۔ واجد۔ م ع ۔ 1125

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: راہل نے مانڈیا میں 'پہلی نوکری پکی' اسکیم کا اعلان کیا

لوک سبھا انتخابات: راہل نے مانڈیا میں 'پہلی نوکری پکی' اسکیم کا اعلان کیا

مانڈیا (کرناٹک)، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو مانڈیا میں بے روزگاری سے نمٹنے کے مقصد سے پارٹی کی نئی پہل کا انکشاف کیا اور 'پہلی نوکری پکی' گارنٹی نامی ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا مسٹر گاندھی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات  گارنٹی  پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات گارنٹی پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ 17اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے منشور کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی بھی ضمانت قابل عمل نہیں ان کی صرف ایک ہی ضمانت قابل عمل ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات کی ہے آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وزیر اعظم مودی کسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی  ’ شکتی ‘ اور سچائی کی  نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں  : پرینکا گاندھی

مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں : پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو دیوی کے بھکت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو سب سے بڑا سچ بولنے والا کہتے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں مسٹر مودی کا نام لئے بغیر، محترمہ واڈرا نے کہا، "جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ ماں شکتی اور ستیہ (سچائی) کے نہیں بلکہ ستّا ( اقتدار وسیاسی طاقت )کے پجاری ہیں۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کو عطیات کو مسترد کرنا چاہئے، پرہلاد نے راہل کو نشانہ بنایا

انڈیا گروپ کو عطیات کو مسترد کرنا چاہئے، پرہلاد نے راہل کو نشانہ بنایا

ہبلی 17 اپریل (یو این آئی) جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان الیکٹورل بانڈ اسکیم پر رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے اور اس تنازعہ پر بحث و تکرار اور الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے دونوں پارٹیاں لفظوں کی جنگ میں داخل ہو چکی ہیں مرکزی وزیر اور کرناٹک میں دھارواڑ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار پرہلاد جوشی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انڈیا گروپ نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کے برابر عطیات حاصل کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

چنڈی گڑھ، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری کماری شیلجا نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں غربت کے خاتمے کے لیے 10 ضمانتیں دی ہیں محترمہ شیلجا نے بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غربت کو ختم کرنے کا دعویٰ تو کر رہی ہے، لیکن حالات پہلے سے بدتر ہیں بی جے پی اپنے منشور میں غریبوں کی خدمت کی بات تو کرتی ہے، لیکن غربت ختم کرنے کے معاملے پر خاموش ہے۔

...مزید دیکھیں
اگر کشمیر میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے تو بی جے پی اپنے اُمیدوار میدان میں کیوں نہیں اُتارتی:عمر عبداللہ

اگر کشمیر میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے تو بی جے پی اپنے اُمیدوار میدان میں کیوں نہیں اُتارتی:عمر عبداللہ

سری نگر،17اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بہت ساری جماعتیں میدان میں ہونگی اور ہر کوئی جماعت یہاں کے عوام کی نمائندگی کرنے کے دعوے کرےگی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھاجپا کو ایک بار نہیں بلکہ دو بار یہاں لاکر حکومت کرنے کا موقعہ فراہم کیا وہ بھی آج دوبارہ یہاں کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرنے فریبی نعرے دیں گے لیکن یہاں کے عوام کو ووٹ ڈالنے سے پہلے اس بات پر غور و فکر کرنا ہوگا کہ اگر وہ کسی جماعت کو ووٹ ڈالیں گے تو اس کا آگے جاکر کیا اثر پڑے گا۔

...مزید دیکھیں
دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

احمد آباد، 17 اپریل (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

17 Apr 2024 | 11:06 PM

احمد آباد، 17 اپریل (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔ تاہم انہیں دوسرے ہی اوور میں اوپنر جیک فریزر میک گرک کی وکٹ گنوانی پڑی۔ جیک فریزر نے 10 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (20) رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں پرتھوی شا بھی سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ابھیشیک پورل نے سات گیندوں میں چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (15) رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر، شائی ہوپ 10 گیندوں میں (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) اور سمیت کمار (نو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے 8.

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

image