SportsPosted at: Jan 21 2021 10:07PM بیڈمنٹن : سمیر کوارٹرفائنل میں، پرنے باہر
بنکاک، 21 جنوری (یواین آئی) ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی سمیر ورما نے شاندار کارکردگی کرتے ہوئے ڈنمارک کے ریسمس گیمکے کو جمعرات کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ ایچ ایس پرنے کو دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سمیر نے دوسرے راونڈ میں گیم کو 39 منٹ میں9-21، 12-21 سے شکست دی ۔
سمیر کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں تیسری سیڈ ڈنمارک کے اینڈرس انٹونسن سے ہوگا۔