SportsPosted at: Aug 25 2019 6:53PM سندھو نے عالمی چمپئن شپ میں رقم کی سنہری تاریخ
باسل، 25 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی پی وی سندھو نے جاپان کی نوجومي اوكهارا کو اتوار کو یک طرفہ انداز میں 21-7، 21-7 سے شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔
سندھو عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
سندھو نے بڑے ٹورنامنٹوں کے فائنل میں ہارنے کا تعطل آخر آج توڑ دیا اور وہ ہندستان کی بیڈمنٹن میں پہلی عالمی چمپئن بن گئیں۔