image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:50 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان 43 سال بعد تھامس کپ کے سیمی فائنل میں

ہندوستان 43 سال بعد تھامس کپ کے سیمی فائنل میں

بنکاک، 13 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم نے جمعرات کے روزملیشیا کو 3-2 سے شکست دے کر 43 سال کے طویل انتظار کے بعد تھامس کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہندوستان اس سے پہلے تین بار 1952، 1955 اور 1979 میں سیمی فائنل میں پہنچا تھا ہندوستان 2020 میں پچھلے ایڈیشن کے کوارٹر فائنل میں ہارگیاتھا۔
سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی کوریا اور ڈنمارک کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔

کدامبی سری کانت، ایچ ایس پرنائے اور چراغ شیٹی و ساتوک سیراج رینکیریڈی کی جوڑی نے اپنے اپنے میچ جیت کر ہندوستان کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔

image