NationalPosted at: Jan 8 2018 12:29PM شاعر اور سنت ساہیتہ کے عالم بلدیو ونشی کا انتقال
نئی دہلی 8 جنوری (یو این آئی) ہندی کے بزرگ شاعر اور سنت ساہیتہ کے عالم بلدیو ونشی کا کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
وہ 79 برس کے تھے. ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔
مسٹر ونشی کے بیٹے سریندر بھسین نے آج يو این آئی کو بتایا کہ ان کے والد کل عالمی کتاب میلے میں گئے تھے اور رات آٹھ بجے گھر لوٹے۔اسی درمیان انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فرید آباد کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں انہوں نے رات دس بجکر بیس منٹ پر آخری سانس لی۔
ستر کی دہائی کے ابھرتے شاعرمسٹر ونشی نے ہندوستانی زبان تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور ہندی کے یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے سامنے کئی برسوں تک دھرنا دیا اور اس تحریک میں فیصلہ کن کردار نبھایا۔وہ دہلی یونیورسٹی میں ہندی کے پروفیسر بھی رہے۔
انهوں نے تقریبا 200 کتابیں لکھیں۔ انہیں اترپردیش ہندی انسٹی ٹیوٹ ہریانہ ساہتیہ اکادمی، کبیر اعزاز اور ہندی اکیڈمی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ آگ، درشق دیردھا میں، اپنگر میں واپسی، دادو گرنتھاولي، ملوك داس گرنتھاولي وغیرہ ان کے مشہور شاہکار ہیں۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1113