InternationalPosted at: Jan 28 2020 8:00PM بنگلہ دیش میں اردو زبان کی جڑیں بہت مضبوط ہورہی ہیں: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
ڈھاکہ، 28جنوری (یو این آئی) اردو ہندوستان میں پلی بڑھی ہے مگر پوری دنیا میں اس کی عظمت کا پرچم بلند ہے۔ یہ بات قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،نئی دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سیمنار کا اہتمام ڈھاکہ یونیورسٹی نے کیا ہے۔
مسٹرعقیل احمد نے کہاکہ جن ممالک میں اردو کو مقبولیت عام حاصل ہوئی، ان میں بنگلہ دیش بھی ہے۔انھوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں اردو زبان کی جڑیں بہت مضبوط ہورہی ہیں۔یہاں اردو بولنے والوں کی اچھی خاصی تعداد پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے بلکہ اس میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہاں سے اردو رسائل واخبارات نکلتے ہیں جس سے اندازہ ہوتاہے کہ یہاں اردو صحافت کا موجودہ منظرنامہ قابل رشک ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بنگلہ اور اردو زبان کے مضبوط تعلق کا پتہ اس بات سے بھی چلتاہے کہ بنگلہ اور اردو زبان میں سیکڑوں الفاظ مشترک ہیں۔بنگلہ دیش سے ہمارا رشتہ صرف لسانی وثقافتی سطح پر ہی نہیں بلکہ سماجی،معاشی، سیاسی، اور صنعتی سطح پر بھی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔