InternationalPosted at: Jun 23 2018 12:15PM بنگلہ دیش میں مختلف سڑک حادثوں میں 22 افراد ہلاک، 90 زخمی
ڈھاکہ، 23 جون (یواین آئی) بنگلہ دیش میں جمعہ کی شب سے تین سڑک حادثوں میں کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گائی بندھا کے پلاسباری علاقہ میں ہفتہ کو علی الصبح ایک مسافر بس کے سڑک کے کنارے پیڑ سے ٹکرا کر پلٹ جانے سے حادثہ میں کم سے کم 16افراد کی موت ہوگئی اور40دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ گووند گنج راج مارگ پولیس افسر اختر الزماں نے بتایا کہ یہ حادثہ رنگ پور-ڈھاکر قومی شاہراہ پر بسہہ کاٹہ علاقہ میں بی آر سی چوراہے پر علی الصبح ساڑھے چار بجے ہوا۔مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد رنگ پور-ڈھاکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک متاثر رہا اور اس کے بعد اس پر ٹریفک بحال ہوا۔ایک اور حادثہ رنگ پور کے صدر مقام میں ہوا جہاں بس اور ٹرک کے تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ تیسرا حادثہ ناتورے علاقے میں ہوا جہاں ایک تھرہ وہیلر کو ایک تیز رفتارٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس میں دوافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق سڑک حادثات میں کم از کم 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی،اظ