InternationalPosted at: May 25 2020 5:40PM بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 500 سے زائد
ڈھاکہ، 25 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس'کووڈ19 'سے 21 اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 501 ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ 1975 اور لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے اور اسے ملا کر ملک میں کلمتاثرین کی تعداد بڑھ کر 35585 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر نسیمہ سلطانہ نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9451 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں سے 1975 پوزیٹو پائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے اب تک 433 اور مریض ٹھیک ہو گئے ہیں جن سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 1609 ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔