NationalPosted at: Aug 7 2024 3:39PM ہندوستان نے ڈھاکہ ہائی کمیشن سے غیر ضروری کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلایا
نئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کی صورتحال کے پیش نظر ہندوستان نے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے ہائی کمیشن سے غیر ضروری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا ہے ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن کے ان غیر ضروری ملازمین اور اہل خانہ کی واپسی کمرشل پروازوں کے ذریعے ہوئی ہے ذرائع نے بتایا کہ تمام سفارت کار ہائی کمیشن میں موجود ہیں اور ہائی کمیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
یواین آئی۔ ظا