InternationalPosted at: Jun 24 2019 11:04AM بنگلہ دیش : ٹرین حادثے میں چار افراد کی موت ، 100 زخمی
ڈھاکہ، 24 جون ( یواین آئی) بنگلہ دیش میں مولوی بازار کے كلورا میں بوروماچل پل پر اتوار کی رات اپون ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر جانے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ محکمہ فائر اینڈ سروس کے افسر نورن نبی نے پیر کو بتایا کہ پیر کی رات 11 بج کر 50 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں شمال مشرقی شہر سلهٹ سے ڈھاکہ کی طرف جا رہی ٹرین کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے جن میں ایک ڈبہ نہر میں گر گیا اور دو نہر کے کنارے گرے ۔ اندھرے کی وجہ سے راحتی عملے کو بچاؤ کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسٹر نبی نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج