InternationalPosted at: Nov 12 2019 9:35AM بنگلہ دیش میں ٹرین حادثے میں کم از کم 15 افرادہلاک
ڈھاکہ ،12 نومبر (یواین آئی) بنگلہ دیش کے ضلع براهمن بريا میں منگل کو دو مسافر ٹرینوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ صبح تقریبا دو بجے اُدین ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچنے والی تھی کہ تبھی وہ دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ٹرین کے دو ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی۔
ضلع پولیس سربراہ نے حادثے میں 15 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔ حادثے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یواین آئی،اظ