image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 15:31 Hrs(IST)
National

بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر

بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر

نئی دہلی ، 22 ستمبر (یواین آئی) کوآپریٹو بینکوں کی بحالی اور نگرانی کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے والے بینکنگ ریگولیشنز (ترمیمی) بل 2020 کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں اس پر مہر گئی۔ لوک سبھا (ایوان زیریں )پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔
اس بل پر ایک مختصر بحث کے جواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کوآپریٹو بینکوں کا ریگولیشن 1965 سے ہی آر بی آئی کے پاس ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ جمع کرنے والوں کے مفاد میں ہے اور جمع کرنے والوں کے تحفظ کے لئے یہ قانون لایا گیا ہے۔
مسز سیتارمن نے کہا کہ یہ قانون مرکزی حکومت کو کوآپریٹو بینکوں کے ریگولیشن کا اختیار نہیں دیتا ہے۔ یہ صرف آر بی آئی کو کوآپریٹو بینکوں کی بینکاری سرگرمیوں کو ریگولرائز کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون سے ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت ساری کوآپریٹو سوسائٹی بینکنگ سیکٹر میں کام کر رہی ہیں اور یہ کمیٹیاں آر بی آئی کے دائرہ کار میں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 وبا کی وجہ سے دباؤ میں آئی کوآپریٹو بینکنگ کمیٹیوں پر یہ قانون نافذ نہیں ہو گا۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی 12ویں فہرست میں اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مین پوری میں بی ایس پی امیدوار کی تبدیلی سے لڑائی ہوئی دلچسپ

مین پوری میں بی ایس پی امیدوار کی تبدیلی سے لڑائی ہوئی دلچسپ

مین پوری، 16 اپریل (یو این آئی) مین پوری لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار جیویر سنگھ کی نامزدگی کے بعد الٹ پھیر میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط مسترد کر دیں

16 Apr 2024 | 3:27 PM

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی/اسپوتنک) فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس نے یرغمالیوں کے معاہدے کی تازہ ترین تجویز کی تمام شرائط کو مسترد کر دیا ہے، جس سے اس معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image