image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 04:30 Hrs(IST)
Sports

باسکٹ بال کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

باسکٹ بال کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ  ہیلی کاپٹر حادثے میں  ہلاک

کیلیفورنیا، 27 جنوری (یو این آئی) امریکہ کےکالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت نو دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر نوافراد کی بھی موت ہوگئی ہے۔

این بی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا ماریا (13) کی بھی موت ہوگئی ہے۔

image