NationalPosted at: Nov 11 2015 9:21PM تھرور کو لائی ڈٹیکٹر سے جانچ سے گزرنا پڑ سکتا ہے : بسی
نئی دہلی۔ 11نومبر (یو این آئی) کانگریس رکن پارلیمان ششی تھرورکی اہلیہ سنندہ پشکر کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت کی جانچ کے سلسلہ میں سابق مرکزی وزیر کو لائی ڈٹیکٹر جانچ سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے ایک پرائیویٹ چینل کو بتایا کہ مسٹر تھرو ر کو لائی ڈٹیکٹنگ ٹیسٹ سے گزرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ امریکی فیڈرل بیورو آف انسوٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اس معاملے میں جو رپورٹ پولیس کو سونپی ہے اس کے مطابق محترمہ پشکر کی موت میں پولینیم وغیرہ کے رول سے انکار کیا گیا ہے۔ بسی نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ رپورٹ حاصل ہوگئی ہے۔ ایف بی آئی لیباریٹری نے مختلف مادوں کا تجزیہ کیا ہے اور ڈاکٹروں کی اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد موت کے اسبا ب کے بارے میں اشارہ ملنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے جوڑا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے لئے نمونے بھیجے جانے کے نو مہینے بعد ایف بی آئی کی رپورٹ ملی ہے۔ یہ نمونے فروری میں واشنگٹن میں ایف بی آئی لیباریٹری بھیجے گئے تھے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کس طرح کے زہر سے سنندہ کی موت ہوئی تھی۔میڈیکل بورڈ نے موت کی وجہ جسم میں زہر پھیلنے کو جہ مانا تھا لیکن کسی خاص مادہ کا نام نہیں بتایا تھا۔ یوا ین آئی۔ م ع۔ 1856