image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 06:01 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

بیگم اختر کی آواز کا جادو آج بھی قائم

بیگم اختر کی آواز کا جادو آج بھی قائم

(7 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)
ممبئی،6اکتوبر(یواین آئی)اپنی دلکش آواز سے شائقین کو دیوانہ بنانے والی بیگم اختر نے ایک بار عہد کیا تھا کہ وہ کبھی گلوکارہ نہیں بنیں گی۔

بچپن میں بیگم اختر استاد محمد خان سے موسیقی کی تعلیم لیا کرتی تھیں۔
اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ بیگم اختر نے گانا سیکھنے سے انکار کردیا۔
ان دنوں بیگم اختر سے صحیح سر نہیں لگتے تھے۔
ان کے استاد نے انہیں کئی بار سکھایااورجب وہ نہیں سیکھ پائی تو انہیں ڈانٹ دیا۔
بیگم اختر نے روتے ہوئے ان سے کہا’’ہم سے نہیں بنتا نانا جی۔
۔
میں گانا نہیں سیکھوں گی۔
ان کے استاد نے کہا۔
۔
بس اتنے میں ہار مان لی تم نے ۔
۔
۔
میری بہادر بٹیا چلو ایک بار پھر سے سر لگاؤ۔
۔
۔
ان کی بات سن کر بیگم اختر نے پھر سے ریاض شروع کیا اور صحیح سُر لگائے۔

اترپردیش کے فیض آباد میں سات اکتوبر1914 میں پیدا ہوئیں بیگم فیض آباد میں سارنگی کے استاد ایمان خاں اور عطا محمد خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم لی۔
انہوں نے محمد خان،عبدل وحید خان سے بھارتیہ شاستریہ موسیقی سیکھی۔

تیس کی دہائی میں بیگم اختر پارسی تھیئٹر سے منسلک گئیں۔
ڈراموں میں کام کرنےکی وجہ سے ان کا ریاض چھوٹ گیا جس سے محمد عطا خان کافی ناراض ہوئے لیکن جب وہ بیگم اختر کا ڈرامہ ’ترکی حور ‘دیکھنے گئے اور اس ڈرامے کا گانا’ چل ری میری نئیا‘ نغمہ سنا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور ڈرامہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے بیگم اختر سے کہا ۔
۔
۔
’’بٹیا تو سچی اداکارہ ہے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
0938

image