image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:22 Hrs(IST)
Entertainment » Hollywood

برلن فلم فیسٹول میں ’ٹچ میں ناٹ‘ کو گولڈن بیئر ایوارڈ

برلن فلم فیسٹول میں ’ٹچ میں ناٹ‘ کو گولڈن بیئر ایوارڈ

برلن، 25 فروری (رائٹر) رومانیہ کے ہدایت کار اڈینی پنٹلے کی فلم ’ٹچ میں ناٹ‘ کو 68 ویں بین الاقوامی برلن فلمی میلے میں بہترین فلم کے لئے گولڈن بیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ’اسلے آٖ ڈاگس‘ کے ہدایت کار ویس اینڈر سن کو دیا گیا۔
یہ انیمیٹڈ فلم کتوں پر مبنی ہے۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جاپان کے ایک شہر میں کینن فلو پھیلنے پر کتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے ان کو وہاں سے نکال کر کچرے کے جزیرے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

’لا پیئرے ‘ میں بہترین اداکاری کےلئے اداکار انتھنی بجان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا گیا ہے۔
’لاس ہیڈریس‘ میں یادگار اداکاری کے لئے اداکار ہ اینا برون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ایوارڈ کا فیصلہ جرمنی کے ہدایت کار ٹام ٹکویئر کی صدارت والی چھ رکنی سلیکشن کمیٹی نے کیا ۔
برلن فلمی میلے میں 15 سے 25 فروری کے دوران 400 فلمیں دکھائی گئیں۔
گولڈن بیئر ایوارڈ کے لئے ان میں سے 19 فلمیں کی جگہ حاصل کرپائیں۔

رائٹر۔
این یو۔

image