RegionalPosted at: Nov 30 2022 2:07PM بھارت جوڑو یاترا جمعرات کے روز اجین سے آگر-مالوا ضلع کی طرف روانہ ہوگی
بھوپال، 30 نومبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت والی 'بھارت جوڑو یاترا' آج مدھیہ پردیش کے اجین میں آرام کرے گی پارٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، یاترا کل اجین سے آگر-مالوا ضلع کی طرف روانہ ہوگی قبل ازیں مسٹر گاندھی نے شری مہاکلیشور مندر میں درشن کرنے کے بعد اجین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا مسٹرگاندھی کی یاترا 4 دسمبر کو راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں داخل ہوگی۔
یواین آئی۔ م س