OthersPosted at: Jun 23 2024 4:06PM مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا
موتیہاری، 23 جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک کے اموا-کنڈوا چین پور روڈ پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ایک پل گر گیا۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گھوڑاسہن بلاک کے اموا سے چین پور اسٹیشن جانے والی سڑک پر تقریباً 40 فٹ پل کی تعمیر کا کام چل رہا ہے، پل کی ڈھلائی سنیچر کو ہوئی تھی جو کہ رات میں ہی اچانک گر گیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا پل گرنے کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ارریہ ضلع میں بکرا ندی پر 12 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ منگل کو گر گیا تھا۔ وہیں سیوان ضلع کے داروندا بلاک کے رام گڑھا پنچایت میں گنڈک نہر پر بنایا گیا پل ہفتے کے روز گر گیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔