OthersPosted at: Jan 27 2020 10:11AM چین سے آنے والی سارن کی لڑکی میں کورونا وائرس کا خدشہ
چھپرہ، 27 جنوری (یو این آئی) بہار کے سارن ضلع کے چھپرہ سٹی تھانہ علاقے کے ایک محلے کی ایک لڑکی میں جان لیوا کورونا وائرس پائے جانے کے خدشے کے پیش نظر بہتر علاج کے لئے اسے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔
سارن کے سول سرجن مدھیشور نے آج یہاں بتایا کہ سٹی تھانہ علاقے کی 22 سالہ لڑکی چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہے اور وہ گزشتہ 22 جنوری کو یہاں آئی تھی۔ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے دو دن قبل چھپرہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ طالبہ چین کے کورونا وائرس کی زد میں ہے۔
مسٹر جھا نے بتایا کہ طالبہ کو اسپتال میں داخل کرنے کے بعد پوری چوکسی برتی گئی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس کی جانچ کی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد کل شام اسے بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چین کے مختلف صوبے تیزی سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائر کی زد میں ہے جس کے سبب اب تک 80 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ چین میں اس وائرس کے ابھی تک 2454 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ رپورٹ ہے کہ دنیا میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2504 ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔