image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:05 Hrs(IST)
National

اردو کی لزومیت ختم کرنازبان کے تئیں عطا کردہ قانون کی بھی خلاف ورزی: شہاب الدین احمد

اردو کی لزومیت ختم کرنازبان کے تئیں عطا کردہ قانون کی بھی خلاف ورزی: شہاب الدین احمد

نئی دہلی، 24ستمبر (یوا ین آئی) بہار میں اردو کی لزومیت ختم کرکے اختیاری بنانے کے محکمہ تعلیم کے اقدام پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے مشہور ادبی تنظیم بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد نے کہاکہ محکمہ کا یہ قدم نہ صرف اردو کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ زبان کے تئیں عطا کردہ قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بہار کی بڑی آباد ی اردو پڑھنا لکھنا جانتی ہے اور اپنے بچوں کو بھی اردو پڑھانا چاہتی ہے صرف سرکاری اسکولوں میں ہی نہیں بلکہ غیر سرکاری اسکولوں میں اردو کے استاذ رکھے جاتے ہیں تاکہ مسلم بچوں کوطرف راغب کیا جاسکے اور مسلم بچے غیر سرکاری اسکولوں میں داخلہ اسی وقت لیتے ہیں جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہاں اردو کی پڑھائی کا مناسب انتظام ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے بہار میں اردو کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بہار میں اردو دوسری سرکاری زبان ہے۔ اس حیثیت سے اردو کی لازمیت ختم کرنا انصافی ہوگی۔ نئی تعلیمی پالیسی میں بھی مادری زبان میں پڑھانے پر زور دیا گیا ہے اور بہار میں مسلمانوں کی مادری زبان اردو ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے دو نوٹی فیکشن سے اردو کی لازمی حیثیت ختم ہورہی ہے جب کہ دیگر زبانوں پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے جب کہ دیگر زبانوں کے اردو کے مقابلے میں کم بولنے والے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفیکیشن 799کے ذریعہ مادری زبان کی حیثیت سے بہار کے سکنڈری وہائر سکنڈری اسکولوں میں اردو کی لازمیت کو ختم کردینے کے بعد 28/ اگست کو ہی محکمہ تعلیم نے اسی ضمن میں ایک اور نوٹیفیکیشن 1155جاری کیا جس میں اردو کی لازمیت برقرار رکھنے کی کوئی بات نہیں کی گئی البتہ اردو کی تعلیم کے لئے اسکولوں میں 40 بچوں کی قید لگادی گئی سے۔اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ اگر 39بچے اردو والے ہوں گے تو انہیں اردو نہیں پڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نئے معیار کے مطابق (5+1)کے مطابق چھ میں سے پانچ سبجیکٹس میں اساتذہ کی بحالی میں طلباء کی گنتی کی کوئی قید نہیں ہے،لیکن بہار کی دوسری سرکاری زبان اور مادری زبان اردو کے سلسلے میں اساتذہ کی بحالی کے لئے پہلے دس طلباء کی شرط لگانا اور اب چالیس طلباء کے ساتھ مشروط کر نا اردو کے ساتھ کھلی نا انصافی اور اس کو ختم کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بہار کے وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کو خط بھی لکھیں گے۔
واضح رہے کہ 15/ مئی 2020 ء سے قبل تک مادری زبان کے طور پر اردو کی حیثیت ایک لازمی مضمون کی تھی۔لیکن اب افسرشاہوں نے حکومت بہار کی منظوری کے بغیر اردو کو دوسری زبان کے خانے میں ڈال کر اردو کو ختم کرنے کی سازش کی ہے۔ لہٰذا ہم لوگوں کا حکومتِ بہار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 15/ مئی 2020سے پہلے اردو زبان کی جو پوزیشن تھی اسے بحال کیا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image