NationalPosted at: Jan 17 2018 4:56PM دہشت گردی کو فروغ دینے والے ممالک کو پہچاننے کی ضرورت: جنرل راوت
نئی دہلی، 17 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے ممالک کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔
جنرل راوت نے یہاں ’رائے سینا ڈائیلاگ -2018 ‘میں کہا ’’ دہشت گرد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بین الاقوامی حدود میں دراندازی کر رہے ہیں۔ ہمیں دہشت گردوں اور ان کو فروغ دینے والوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے ممالک کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں‘‘۔
جنرل راوت نے کہا کہ جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ انسانیت کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
یو این آئی،اظ 1139