NationalPosted at: Jan 13 2021 6:51PM برلا اور یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کورونا سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی ، 13 جنوری (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ ساسولی نے بدھ کو کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا مسٹر برلا نے کورونا کی وجہ سے یورپی یونین کے ممالک میں عام شہریوں کی ہلاکت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا اور اس وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریتوں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پارلیمانی رابطے کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کورونا اور ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اور یوروپی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ہندوستان-ای یو تعلقات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے پارلیمانی رابطے کو مزید بڑھانا ضروری ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا