image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 16:12 Hrs(IST)
Regional

جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہیں: اوم برلا

جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہیں: اوم برلا

روڑکی، 25 نومبر (یو این آئی)ہندوستانی جمہوریت اور تنوع ملک کی طاقت ہے آئی آئی ٹی روڑکی نے آزادی کے امرت کال کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے ن خیالات کا اظہارلوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج آئی آئی ٹی روڑکی کے 175 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انہوں نےگزشتہ سات دہائیوں میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے سائنسدان، ڈاکٹر، تاجر اور نوجوان پوری دنیا میں ہندوستان کی شناخت بنا رہے ہیں۔ دنیا میں آج ہندوستان کی ساکھ ایک معتبر جمہوریت اور ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر قائم ہوئی ہے۔
اس موقع پر تمام طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آئی آئی ٹی روڑکی سے پاس آؤٹ ہونے والے ہزاروں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پوری دنیا میں اپنا نام بنایا ہے اور اپنے علم و ہنر سے معاشی و سماجی ترقی اور ملک میں تبدیلی کا کام کیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکرنے خوشی کا اظہار کیا کہ آئی آئی ٹی روڑکی کے طلباء نے عالمی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔
آئی آئی ٹی کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کا سب سے بڑا ادارہ بتاتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آئی آئی ٹی کی تحقیق اور ایجادات نے آب و ہوا، ماحولیات، طبی، تعلیم، مواصلات سے لے کر زندگی کے کئی شعبوں میں ملک اور معاشرے کو ایک نئی سمت دی ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے م انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور اور انٹرنیٹ انقلاب نے پوری دنیا کو بدل دیا ہے۔ ڈیجیٹل دور میں ملک کا عام شہری جمہوریت میں زیادہ فعال حصہ دار بن رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ 2047 میں ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں ہندوستان کی نوجوان نسل کا سب سے بڑا حصہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی سطح پر بھی ہندوستان کے نوجوان رہنمائی کر رہے ہیں اور اختراع، نئی ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں دنیا کے سب سے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ مسٹر برلا نے اظہارمسرت کرتے ہوئےکہا کہ نوجوان طلبہ نئے ہندوستان کی نئی تصویر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ ملک نے ہندوستان کو ہر میدان میں لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا دور کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ عالمی وبا کے دور میں ہندوستانی نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ ملک سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت سے خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج کے دور میں ہندوستان ہر میدان میں ایک عالمی منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان پوری دنیا میں اسٹارٹ اپس کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو عالمی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو آگے لے جا رہا ہے۔ ہندوستان کے نوجوانوں کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دنیا کا اگلا 'بگ ٹیک' ہندوستان سے ابھرے گا۔
یو این آئی۔ ع خ ۔م ا

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

بغداد، 10 دسمبر (یو این آئی) عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ عراق کی منظوری کے بغیر امریکی سفارت خانے پر حملے کا کوئی یکطرفہ جواب نہیں دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

ممبئی 10 دسمبر ( یو این آئی ) غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافہ ہونے سے یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے 6.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

10 Dec 2023 | 3:27 PM