image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:35 Hrs(IST)
National

مودی،شاہ کو درانداز بتانے پر بی جےپی کا ادھیررنجن پر حملہ

مودی،شاہ کو درانداز  بتانے پر بی جےپی کا ادھیررنجن پر حملہ

نئی دہلی،2دسمبر(یواین آئی)لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو درانداز بتائے جانے سے متعلق بیان پر ایوان میں برسراقتدار پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور مسٹر چودھری سے بغیر شرط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
وقفہ صفر میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے ادے پرتاپ سنگھ نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈر نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو درانداز کہا ہے۔مسٹر چودھری قومی شہریت رجسٹر کی مخالفت کرتے ہیں۔وہ دراندازی کو بڑھانے کے حامی ہیں۔جبکہ مسٹر مودی بی جےپی کے لیڈر نہیں بلکہ ہندوستان کے دل پر راج کرتے ہیں۔مسٹر چودھری کو اس کےلئے بغیر شرط معافی مانگنی چاہئے۔
مسٹر سنگھ کے یہ کہنے پر پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی ،پارلیمانی امور وزیرمملکت ارجن رام میگھوال اور برسراقتدار پارٹی کے متعدد اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اور اشتعال میں آکر مسٹر چودھری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے۔مسٹر جوشی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو درانداز بتاکر مسٹر چودھری نے ثابت کیا ہے کہ کانگریس عوامی رائے کا احترام نہیں کرتی اور اسے قبول بھی نہیں کرتی۔وہ اس کی سخت تنقید کرتے ہیں۔
بعد میں مسٹر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی ان کی بات کے مفہوم کو جانے بغیر ہی پرجوش ہورہی ہے۔اسے ان کی بات سننی چاہئے۔یہ سارے مفہوم سننے پر ان کی بات کا مطلب حل ہوجائےگا۔انہوں نے کہاکہ وہ کھلے عام قبول کرتے ہیں وہ اور ان کے والدین بنگلہ دیش سے ہندوستان آئےتھے۔لیکن آزادی کے وقت آنے پر کوئی انہیں درانداز کہہ دے تو کیا وہ درانداز کہہ لائیں گے۔
اس سے پہلے مسٹر چودھری اپنی بات کہہ پاتے ،اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی لنچ تک کےلئے ملتوی کردی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image