image
Friday, Apr 19 2024 | Time 13:16 Hrs(IST)
National

سی اے اے کی مخالفت کے نام پر ملک توڑنے کی سازش: بی جے پی

سی اے اے کی مخالفت کے نام پر ملک توڑنے کی سازش: بی جے پی

نئی دہلی 21 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ اور ملک کے کئی دیگر مقامات پر جاری احتجاجی مظاہروں کو ملک میں نفرت کی سیاست پھیلا کر ملک کو توڑنے کی سازش رچے جانے کا الزام عائد کیاہے۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ سی اے اے کی مخالفت کے نام پر نام نہاد احتجاج کے بہانے نفرت کی سیاست پھیلائی جا رہی ہے جس کے علمبردارکے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اےآئی ایم آئی ایم) کے رہنما اسد الدین اویسی ہیں۔
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ مسٹر اویسی کے پلیٹ فارم پر کل پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تو انہوں نے فوری طور پر مائیک چھین لیا لیکن ان کی پارٹی کے ترجمان اور قدآور لیڈر وارث پٹھان نے 15 کروڑ بمقابلہ 100 کروڑ والا بیان اور 15 منٹ تک زہرآلود تقریر کی تو مسٹر اویسی نے ان کا مائیک نہیں چھینا۔ انہوں نے کہا کہ جب اسٹیج کے پیچھے پاکستان کو آکسیجن دی جاتی ہے اور اسٹیج کے آگے آئین اور ترنگا لہرانے کا ڈرامہ کیا جاتا ہے تو کبھی کبھی سچ سامنے آ ہی جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارث پٹھان نے کہا کہ ہم چھین کر لیں گے آزادی۔ مسٹر اویسی بتائیں کہ آخر یہ کون سی آزادی ہے جو سپریم کورٹ سے بھی نہیں مل پا رہی ہے. انہیں بتانا چاہئے کہ آخر انہیں کون سی آزادی چاہئے۔ مسٹر پٹھان نے یہ بھی کہا کہ شاہین باغ کی شیرنیاں اتریں تو حالت خراب ہے، جب ’ہم اتریں گے تو کیا ہوگا‘۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
جاری...یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image