NationalPosted at: Jan 17 2020 7:38PM کانگریس دلتوں کی آبرو اور تحفظ کی مخالفت میں آگ زنی اور تشدد کرا رہی ہے : نڈا
نئی دہلی ، 17 جنوری ( یواین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارگذار صدر جے پرکاش نڈا نے جمعہ کو کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ظلم وستم کے شکار افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش چھوڑ کر آنے والے اقلیتی ہندوؤں میں دو تہائی سے زائد دلت ہیں لیکن دلتوں کے مسیحا بننے والے ہی ان دلتوں کی عزت آبرو اور محفوظ مستقبل کی مخالفت میں ملک میں تشدد اور آگ زنی کرنے پر آمادہ ہیں ۔
مسٹر نڈا نے یہاں بدھسٹ ایسو سی ایشن آف انڈٰیا کی قیادت میں شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کی حمایت میں منعقد ہ عوامی بیداری پروگرام کو خطاب کیا اور اس قانون پر حزب ِ اختلاف کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ملک کی اقلیتوں کو یقین دلایا کہ یہ شہریت دینے والا قانون ہے، لینے والا نہیں ۔ جو بھی آج شہریت (ترمیمی) قانون کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ بنیادی طور پر ملک کو کمزور کرنے میں لگے ہیں ۔کانگریس کی نکتہ چینی کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ جب ہم پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم کے شکار ہندو، سکھ، بدھ ، جین، عیسائی اور پارسی پناہ گزینوں کو ہندوستان کی شہریت دے رہے ہیں تو کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیاں اپنی سیاسی روٹی سینکنے کے لئے ایک مخصوص فرقہ کو اکسا کر ملک میں تشدد اور نفرت کا ماحول بنانے کی سازش رچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لئے آج بھی ملک اہم نہیں ہے، اسے اپنا ووٹ بینک پیارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لئے پہلے ووٹ آتا ہے، پھر سیاست اور بعد میں ملک آتا ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے لئے ملک سب سے پہلے آتا ہے۔
جاری ۔ ک ج