NationalPosted at: Apr 9 2020 10:27PM كووڈ 19 کے خلاف جنگ کی کمان ہندوستان کے ہاتھ آئی: نڈا
نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کہا کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے خلاف عالمی جنگ کی کمان وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آ گئی ہے اور’ واسو دیو ائے کٹمبھ کم ‘ کے احساس سے دیگر ممالک کی ا مداد کر رہے ہندوستان کو پوری دنیا امید کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ مسٹر نڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر سے آڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے جنوب، مغرب، شمال اور مشرق زون کے ریاستی، ضلع اور بلاک سطح کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ پانچ مختلف میٹنگوں میں بات چیت کی اور پارٹی کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی راحتی کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔ ان میٹنگوں میں آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ، پڈ و چیری ( پہلی میٹنگ )، مہاراشٹر، ممبئی، گوا، دمن اور دیو، دادرا اور ناگر حویلی (دوسری میٹنگ )، راجستھان، گجرات (تیسری میٹنگ )، جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش ، ہریانہ، پنجاب، چندی گڑھ، دہلی (چوتھی میٹنگ) اور مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ (پانچویں میٹنگ ) کے پارٹی عہدیدار شامل ہوئے ۔ان تمام میٹنگوں میں پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری بی ایل سنتوش بھی موجود تھے ۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج