OthersPosted at: Mar 8 2018 1:54PM اے پی کابینہ سے مستعفی بی جے پی وزرا کی اسمبلی میں جذباتی تقریر
امراوتی8مارچ(یواین آئی)اے پی کابینہ سے مستعفی بی جے پی کے وزیر مسٹر کے سرینواس نے چار برس کے دوران وزیر کے طور پر اپنی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے ریاستی اسمبلی میں جذباتی انداز میں کہا کہ ان کے سیاسی سفر کا آغاز تلگودیشم پارٹی سے ہی ہوا تھاجس کے بعد کچھ عرصہ تک وہ سیاست سے دور رہے ۔2014میں وینکیا نائیڈو کی ہدایت پر وہ بی جے پی میں شامل ہوئے۔
بعد ازاں تلگودیشم۔بی جے پی کے اتحاد کے بعد ان کو رکن اسمبلی کا ٹکٹ دیاگیا ۔اس میں کامیابی کے بعد اے پی کے وزیراعلی نے ان کو صحت وطبابت کا قلمدان دیا ۔وزیراعلی کی حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں بہتر طورپر انہوں نے خدمات انجام دی۔
انہوں نے چندرابابونائیڈو کو سخت محنت کرنے والا اور قابل وزیراعلی قرار دیا۔کابینہ سے مستعفی ایک اور بی جے پی کے وزیرمانکیلا راو نے بھی اسمبلی میں جذباتی انداز میں تقریر کی۔انہوں نے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی کابینہ میں انڈومنٹ کے وزیرکی ذمہ داری انہیں دیئے جانے پر شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا طویل عرصہ سے آرایس ایس سے تعلق رہا ہے۔اے پی کی کئی منادر میں انہوں نے کئی ترقیاتی پروگرام انجام دیئے۔
یواین آئی وخ۔ ر ب ۔