NationalPosted at: Jun 13 2019 6:03PM شیوراج کی سرکردگی میں بی جے پی کی رکنیت مہم
نئی دہلی،13جون(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تنظیمی انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں قومی سطح پر رکنیت مہم شروع کرنے اور اپنے موجودہ 11 کروڑ اراکین میں تقریباً 2.20 کروڑ نئے افراد کو پارٹی کا رکن بنانے کا اعلان کیا۔
بی جے پی کے قومی عہدیداران، ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدور کی آج یہاں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو قومی رکنیت مہم کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے جبکہ دشینت گوتم، سریش پجاری، ارون چترویدی اور شوبھا سریندرن کو معاون مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس کا افتتاح بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کیا اور اس میں تنظیم کے جنرل سکریٹری رام لال بھی موجود تھے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو اور ارون کمار سنگھ نےیہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ پارٹی نے اپنے 11کروڑ اراکین میں 20 فیصد کا اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس طرح قریب دو کروڑ20 لاکھ نئے افراد کو رکن بنانے کا ہدف ہے۔
جاری....یو این آئی، ایم اے۔