image
Thursday, Feb 21 2019 | Time 23:55 Hrs(IST)
  • سعودی عرب نے کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ کے طور پر تسلیم کیا
  • تھرور نے عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی
  • کانگریس نے سرجیکل اسٹرائک کے کمانڈر کو پارٹی میں ’ٹاسک فورس‘ کا سربراہ بنایا
  • عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی
  • جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کے قتل پر کمیشن کا نوٹس
  • جموں وکشمیر: ریزرویشن کے فوائد بین الاقوامی سرحد کے نزدیک رہنے والے افراد کو بھی دیئے جائیں گے
  • پلوامہ دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ،لیکن جموں وکشمیر کے مسئلہ کاحل تلاش کرنا بھی انتہائی ضروری :جولیو ربیرو
  • سری نگر 35 لاکھ لوگوں کا شہر ہوگا، ماسٹر پلان 2035 کو منظوری دے دی گئی
National Share

اجودھیا معاملے میں کانگریس رخنہ ڈال رہی ہے: مودی

اجودھیا معاملے میں کانگریس رخنہ ڈال رہی ہے: مودی

نئی دہلی،12جنوری(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر وکیلوں کے ذریعہ سے اجودھیا معاملے میں عدالتی عمل میں رخنہ ڈال کر فیصلے میں تاخیر کرانے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ کانگریس اپنے وکیلوں کے ذریعہ سے عدالتی عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس نہیں چاہتی کہ اجودھیا مسئلے کا حل نکلے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کی بھی کوشش کی تاکہ اس معاملے میں فیصلے میں تاخیر ہو۔‘‘
انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ آپ کو کانگریس کا یہ رویہ بھولنا نہیں ہے اور کسی کو بھولنے بھی نہیں دینا ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
عمران       خاں نے  سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

اسلام آباد، 21 فروری (یو این آئی) سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے دورہ ہند ختم ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گرد حافظ سعید کی قیادت میں جماعت الدعوة اور اس کے معاون فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پھر جمعرات کو پابندی عائد کردی ۔

...مزید دیکھیں
طلاق پر روک سمیت ،چار آرڈی نینس جاری

طلاق پر روک سمیت ،چار آرڈی نینس جاری

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) صدر رام ناتھ كوود نے تین طلاق پر روک متعلق آرڈیننس سمیت چار آرڈیننس پر جمعرات کو دستخط کر دیے۔

...مزید دیکھیں
اپنے حصہ کا پانی پاکستان جانے سے روکے گا ہندستان

اپنے حصہ کا پانی پاکستان جانے سے روکے گا ہندستان

نئی دہلی ،21فروری (یواین آئی)پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان پر چوطرفہ دباؤڈالنے کے مقصدسے مودی حکومت نے ملک کے حصہ کا پانی پاکستان جانے سے روکنے کا فیصلہ کیاہے ۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کوریا ہندوستان کےلئے ایک رول ماڈل:مودی

جنوبی کوریا ہندوستان کےلئے ایک رول ماڈل:مودی

سیول،21 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہوںنے معاشی ترقی کےلئے جنوبی کوریا کو ہمیشہ ایک ’رول ماڈل‘کے طور پر دیکھا ہے اس لئے وہ اس ملک کے زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ہندوستان کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر غلا م نبی آزادنے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ حب الوطن ہیں اور پاکستانیوں کو کھدیڑنے میں اہم رول رہا ہے اس لئے ملک کے مختلف حصوں میں پڑھنے والے کشمیری بچوں اور وہاں کے لوگوں پر حملہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے سیول کی یونسائی یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی

وزیراعظم نے سیول کی یونسائی یونیورسٹی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی

نئی دہلی، 21 فروری (یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جنوبی کوریا کے شہر سیول میں واقع یونسائی یونیورسٹی میں مہاتماگاندھی کے نیم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

...مزید دیکھیں
تھرور نے عدالت سے  بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی

تھرور نے عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) اپنی بیوی سنندا ​​پشکر کی موت کے معاملے کے ملزم سابق مرکزی وزیر اور کانگریسی لیڈر ششی تھرور نے دہلی کی خصوصی عدالت سے بیرون ملک سفر پر بحرین اور قطر جانے کی اجازت دینے کی جمعرات کو درخواست دی ۔

...مزید دیکھیں
عمران       خاں نے  سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

عمران خاں نے سعید کی قیادت والی جے یو ڈی پر پابندی عائد کی

21 Feb 2019 | 11:10 PM

اسلام آباد، 21 فروری (یو این آئی) سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے دورہ ہند ختم ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گرد حافظ سعید کی قیادت میں جماعت الدعوة اور اس کے معاون فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پھر جمعرات کو پابندی عائد کردی ۔

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

21 Feb 2019 | 11:52 PM