NationalPosted at: May 15 2019 11:25PM شاہ کے روڈ شو پر حملہ کے سلسلے میں بی جے پی کے رہنما نائیڈو سے ملے
نئی دہلی 15 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے صدر اور راجیہ سبھا رکن امت شاہ کے مغربی بنگال میں روڑ شو کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعہ سے آگاہ کرایا۔
مسٹر نائیڈو کی رہائش گاہ پر ملنےجانے والے رہنماؤں میں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل، سکریٹری جنرل بھوپندر یادو اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ انل بلوني، جي وي ایل نرسمہن اور راکیش سنہا شامل تھے۔
میمورنڈم میں ان رہنماؤں نے راجیہ سبھا کے رکن پر کھلے عام حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے استحقاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے ارکان کی حفاظت ایوان اور چیئرمین کی ذمہ داری ہے۔ میمورنڈم میں اس واقعہ کی اطلاع مانگنے اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔