image
Saturday, Sep 14 2024 | Time 23:28 Hrs(IST)
International

جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے 25 بچوں کی موت

جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے 25 بچوں کی موت

موغادیشو، 10 جون (یو این آئی) صومالیہ کے قوريولي قصبے کے قریب کھیل کے میدان میں جمعہ کو ایک بارودی مواد کے دھماکے سے کم از کم 25 بچوں کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
قوريولي شہر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ کمشنر عبدی احمد علی نے کہا کہ یہ واقعہ بم اور بارودی سرنگوں جیسے دھماکہ خیز مواد کے کے پھٹنے سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران گاؤں کے میدان میں کھیل رہے بچے دھماکے کی زد میں آ گئے۔
کمشنر نے فون پر بتایا کہ قوريولي اسپتال میں 22 لاشیں ملی ہیں جب کہ دو زخمی اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت موغادیشو میں ایک اور بچے کی اسپتال جاتے ہوئے موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو جموں وکشمیر کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

نئی دہلی، 14 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)کانگریس نے ہفتے کے روز نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو قابو کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جنیوا/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 12 سے 13 ستمبر تک جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دورے دوران اپنے سوئس ہم منصب اگنازیو ڈینیئل جیوانی کیسس کے ساتھ بات چیت کی، جس میں دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور ای ایف ٹی اے ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اب ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے جس کا نام 'بہترین ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024' ہے تاکہ ہندوستانی نوجوان فلم سازوں/ ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو  فروغ دینے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

بیونس آئرس/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور ارجنٹائنا نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری توانائی، خلائی، زراعت سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image