image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:03 Hrs(IST)
National

بوفورس معاملہ: سی بی آئی کو اپیل نہ کرنے کا اٹارنی جنرل کا مشورہ

بوفورس  معاملہ: سی بی آئی کو اپیل نہ کرنے کا اٹارنی جنرل کا مشورہ

نئی دہلی، 30 جنوری (یواین آئی) حکومت کی سب سے بڑے قانونی افسر اٹارني جنرل (اے جی) کے کےوینو گوپال نے بوفورس دلالی معاملہ میں خصوصی اپلیکیشن دائر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ اس کے رد ہو جانے کے مکمل امکانات ہیں۔
ڈپارٹمنٹ آف پرسنیل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کو حال ہی میں بھیجے خط میں مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ سی بی آئی کو اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اب اپیل نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ اپیل دائر کرنے میں تاخیر کو بنیاد بنا کر اس کے مسترد ہو جانے کا امکان زیادہ ہے۔
اٹارني جنرل نے کہا ہے کہ اپیل دائر کرنے کے بجائے سی بی آئی کو اسی سے متعلق ایک زیر التوا معاملہ میں اپنا موقف مضبوطی سے رکھنا چاہئے، کیونکہ جانچ ایجنسی بھی اس میں ایک فریق ہے۔انہوں نے کہا’’ایک زیر التوا مقدمے کے پس منظر میں یہ معاملہ مکمل طورپر زندہ ہے اور سی بی آئی کے پاس اب بھی اپنا موقف مضبوطی سے رکھنے کا موقع موجود ہے۔ سی بی آئی کو اپیل کرنے کا خطرہ اٹھانے کے بجائے زیر التوا معاملے میں ہی اپنا موقف مضبوطی سے رکھنا چاہئے‘‘۔
ان کا اشارہ پیشے سے وکیل اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اجے اگروال کی عرضی کی طرف ہے۔ مسٹر اگروال نے اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کی ہے۔مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ڈی او پی ٹی نے اپیل دائر کرنے کی اجازت سے متعلق سی بی آئی کی درخواست پر اٹارني جنرل سے قانونی مشورہ مانگا تھا، جس کے جواب میں مسٹر وینو گوپال نے کہا ہے، "اب 12 سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور میرا خیال ہے کہ اس وقت اپیل دائر کرنے پر اس کے مسترد ہو جانے کے امکان زیادہ ہیں‘‘۔
اٹارني جنرل نے یہ بھی واضح کیا کہ دستاویزات کے مطالعہ سے ایسی کوئی وجہ یا خاص حالات نظر نہیں آئے، جس کی وجہ سے 90 دن کے اندر اندر یا اس کے بعد اپیل دائر نہیں کی جا سکی تھی۔ مسٹر وینو گوپال نے لکھا ہے کہ موجودہ حکومت کو بھی اقتدار میں آئے تین سال گزر چکے ہیں اور اس دور میں بھی ابھی تک اپیل نہیں کی جا سکی ہے، ایسی صورت میں عدالت کے سامنے ایس ایل پی میں تاخیر کو جائز ٹھہرانا مشکل کام ہو گا۔اسکے نتیجے میں اپیل کے ٹھكرائے جانے کا خدشہ زیادہ ہے۔
یو این آئی،اظ 1310

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image