InternationalPosted at: Mar 15 2018 10:43AM بولويا : جیل میں جھڑپ کے دوران چھ کی موت
لوپیز، 15 مارچ (رائٹر) جنوبی امریکی ملک بولويا کے سانتا کروز واقع پالمسولہ جیل میں پولیس کی تلاشی مہم کی مخالفت کرنے کے دوران کم از کم چھ قیدیوں کی موت ہو گئی اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس کمانڈر فاستینو مینڈوزانے بتایا کہ بدھ کو تقریباً 20000 ہزار پولیس اہلکاروں نے آتش گیر مادے اور شراب کی تلاشی کے لئے جیل میں داخل ہوئے۔ اس دوران قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کی جھڑپ ہو گئی جس میں چھ قیدیوں کی موت ہو گئی۔
جیل میں تقریباً 5000 مرد اور خواتین قیدی رہتے ہیں۔ اس سے پہلے 2013 میں بھی قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 34 افراد مارے گئے تھے۔ حکومت نے حال ہی میں درجنوں بچوں کو جیل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، جو جسم فروشی کی وجہ سے اپنے والدین کے ساتھ جیل میں رہ رہے تھے۔
رائٹر،اظ