InternationalPosted at: Nov 13 2019 10:06AM بولیویا :مظاہروں کے دوران تشدد میں سات افراد ہلاک
سوكرے، 13 نومبر (اسپوتنك) بولیویا میں انتخابات میں بے ضابطگی کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
’ال ڈیبر نیوز پورٹل‘ نے استغاثہ جنكل کے دفتر کے حوالے سے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے کی رپورٹوں میں دو افراد کے مارے جانے کی اطلاع تھی۔
پورٹل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دو افراد لا پاز میں، دو افراد سانتا کروز میں اور تین افراد کوچبمبا میں مارے گئے ہیں۔ ریلیف سروس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 12 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔
پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں 169 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اسپوتنک،اظ