image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 08:42 Hrs(IST)
Entertainment » Hollywood

سلور ا سکرین کو اپنی دلکش اداؤں سے سجایا مدھوبالا نے

سلور ا سکرین کو اپنی دلکش اداؤں سے سجایا مدھوبالا نے

ممبئی 22 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں مدھوبالا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا جنہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک اپنی دلکش اداؤں اور بااثر اداکاری سے فلمی مداحوں کا دل جیتا۔
مدھوبالا ، اصلی نام ممتاز بیگم دہلوی، کی پیدائش دہلی میں 14 فروری 1933 کو ہوئی تھی۔
ان کے والد عطاء اللہ خان رکشہ چلایا کرتے تھے. تبھی ان کی ملاقات ایک نجومی، کشمیر والے بابا سے ہوئی، جنہوں نے پیشن گوئی کی کہ مدھوبالا بڑی ہو کر بہت شہرت پائے گی۔
اس کی پیشن گوئی کو عطاء اللہ خان نے سنجیدگی سے لیا اور وہ مدھوبالا کو لے کر ممبئی آ گئے۔
سال 1942 میں مدھوبالا کو بطور چائلڈ اسٹار 'بے بی ممتاز' کے نام سے فلم بسنت میں کام کرنے کا موقع ملا۔
بے بی ممتاز کی خوبصورتی سے اداکارہ دیویکا رانی کافی متاثر ہوئیں اور انہوں نے ان کا نام 'مدھوبالا' رکھ دیا۔
انہوں نے مدھوبالا سے بامبے ٹاکیز کی فلم 'جوار بھاٹا' میں دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کر دی لیکن مدھوبالا اس فلم میں کسی وجہ کام نہیں کر سکیں۔
'جواربھاٹا' ہندی کی اہم فلموں میں سے ایک ہے۔
اسی فلم سے اداکار دليپ كمار نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔
مدھوبالا کو فلم اداکارہ کے طور پر ڈائریکٹر کیدار شرما کی سال 1947 میں آئی فلم 'نيل كمل' سے ملی۔
اس فلم میں ان کے ہیرو تھے راج كپور ... نیل کمل بطور اداکار راج کپور کی پہلی فلم تھی۔
حالانکہ فلم نيل كمل کامیاب نہیں رہی لیکن اس سے مدھوبالا نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر دیا۔
سال 1949 تک مدھوبالا کی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ان سے انهیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
جاری یو این آئی۔
ایم جے۔

image