image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 08:20 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

این چندرا: سماجی پس منظر پر مبنی فلمیں بناکر ناظرین کے دلوںمیں خاص شناخت بنائی

این چندرا: سماجی پس منظر پر مبنی فلمیں بناکر ناظرین کے دلوںمیں خاص شناخت بنائی

(4 اپریل سالگرہ کے موقع پر)
ممبئی، 3 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ میں این چندرا کو ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے سماجی پس منظر پر مبنی فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔

این چندرا کا اصل نام چندر شیکھر نربھیكر تھا اور ان کی پیدائش 4 اپریل 1952 ءکو ممبئی میں ہوئی تھی۔
ان کی ماں ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بطور کلرک تھی جبکہ ان کے والد فلم سینٹر میں لیباریٹري انچارج کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔

این چندرا نے گریجویشن کی تعلیم ممبئی یونیورسٹی سےمکمل کی۔
اس کے بعد وہ ہدایت کار سنیل دت کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کرنے لگے۔
بطور ایڈیٹر انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز سال 1969ءمیں آئی فلم ریشما اور شیرا سے کیا۔
اس درمیان انہوں نے پران مہرا، ومن بھونسلے کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کیا۔
اس کے بعد وہ ہدایت کار گلزار کے ساتھ جڑ گئے اور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے لگے۔

این چندرا نے بطور ہدایت کار اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال 1986 میں آئی فلم انکش سے کیا۔
سماجی پس منظر پر مبنی اس فلم کی کہانی کچھ ایسے بے روزگار نوجوانوں پر مبنی تھی جو کام نہ ملنے پر معاشرے سے ناراض ہیں اور الٹی سیدھی راہ پر چلتے ہیں ۔
ایسے میں ان کےمحلے میں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ رہنے کے لئے آتی ہے جو انہیں صحیح راستے پر چلنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
فلم انکش باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1107

image