image
Friday, Apr 19 2024 | Time 09:51 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

آج بھی قائم ہے سمیر کا جادو

آج بھی قائم ہے سمیر کا جادو

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بینک افسر کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کرنے کے بعد بالی ووڈ میں اپنے نغموں سے سامعین کو محظوظ کرنے والے نغمہ نگار تقریباً چار دہائیوں سے فلمی مداحوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

مشہور شاعر اور نغمہ نگار شتلا پانڈے عرف سمیر کی پیدائش 24 فروری 1958 کو بنارس میں ہوئے۔
ان کے باپ انجان فلمی دنیا کے مشہور نغمہ نگار تھے۔
بچپن سے ہی سمیر کا رجحان اپنے باپ کے پیشہ کی جانب تھا۔
وہ بھی فلم انڈسٹری میں نغمہ نگار بننا چاہتے تھے لیکن ا ن کے باپ چاہتے تھے کہ وہ کسی مختلف شعبے میں اپنا مستقبل روشن کریں۔

سمیر نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے گریجویٹ کی تعلیم حاصل کی۔
اس کے بعد گھر والوں کے زور دینے پر انہوں نے اپنے کیرئر کی شروعات بینک میں بطور ایک افسر سے کی۔
بینک کی نوکری ان کے مزاج کے مترادف تھی۔
کچھ دنوں بعد ان کا دل اس کام سے بھر گیا اور انہوں نے نوکری چھوڑ دی۔

اسی (80) کی دہائی میں نغمہ نگار بننے کا خواب لے کر سمیر ممبئی آگئے۔
تقریباً 3 سال تک ممبئی میں رہنے کے بعد وہ نغمہ نگار بننے کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔
یقین دہانی تو سبھی کراتے تھے لیکن انہیں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔
بہت کوشش کرنے کے بعد 1983 میں انہیں بطور بے خبر فلم میں گیت لکھنے کا موقع ملا۔

جار ی یو این آئی۔
ایم جے۔

image