NationalPosted at: Nov 4 2024 3:17PM اتراکھنڈ کانگریس نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کانگریس نے کماؤن ڈویژن کے مارچولا میں پیش آئے بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اتراکھنڈ کانگریس کے نائب صدر دھیریندر پرتاپ نے حادثہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ اس میں 45 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ حکومت کی تمام ایجنسیوں سے جنگی پیمانے پر راحت اور بچاؤ کا کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کارکنوں سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اس حادثے کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں تہواروں اور دیگر اہم مواقع پر بسوں کی کمی کی وجہ سے ایسے حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے پہاڑی علاقوں میں بسوں کی مناسب سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔
دریں اثنا، ریاست کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے الموڑہ کے اے آر ٹی او نافذ کرنے والے کو معطل کر دیا ہے اور حادثہ کی کوڈیشئل انکوائری کرانے اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ