image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:06 Hrs(IST)
Regional

’’مولانا ابوالکلام آزاد :ایک تجزیاتی مطالعہ‘‘نامی کتاب کا اجراء

’’مولانا ابوالکلام آزاد :ایک تجزیاتی مطالعہ‘‘نامی کتاب کا اجراء

علی گڑھ، 21اکتوبر(یو این آئی)مولانا آزاد کیڈمی نئی دہلی کی طرف سے شائع کردہ دستاویزی کتاب ’’مولانا ابوالکلام آزاد :ایک تجزیاتی مطالعہ‘‘ کا اجراء یہاں ایک تقریب میں عمل میں آیا۔ا س کتاب کے مرتب مشہور عالم دین مولانا مفتی عطاء الرحمن قاسمی ہیں جو اکیڈمی کے جنرل سکریٹری ہیں۔
اس موقع پر کتاب کا اجرا کرتے ہوئے ماہر ابوالکلامیات پروفیسر ریاض الرحمن خاں شیروانی نے کہا کہ مولانا مفتی عطاء الرحمن قاسمی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس کتاب کے اجراء کے لئے بطور خاص علی گڑھ کا سفر کیا۔
پروفیسر ریاض الرحمن خاں شیروانی نے اس اہم کتاب میں، مولانا ابوالکلام آزاد غلط فہمیاں اور حقائق ،کے عنوان سے ایک معرکتہ الاراء مقدمہ تحریر کیاہے،جس میں کہا گیاہے کہ ،مولانا آزادکے بارے میں جتنی غلط فہمیاں پھیلائی گئیں، شاید ہی کسی دوسرے شخص کے بارے میں پھیلائی گئی ہوں اور یہ غلط فہمیاں انکی زندگی کے مختلف النوع حالات و و اقعات سے تعلق رکھتی ہیں ۔چنانچہ کہا گیا کہ انھوں نے جامعہ ازہر میں تعلیم حاصل کی ،جو سراسر غلط ہے ،کسی طرح یہ بھی مشہور ہوگیا کہ ان کی پیدائش ۱۱ نومبر کی ہے ،اور سرکاری طور پر یہی تاریخ تسلیم کرلی گئی ہے حالانکہ کہ وہ اگست کے آخری عشر میں تولد ہوئے تھے ۔
واضح رہے کہ اس کتاب کی رسم اجرا ء حبیب منزل علیگڑھ میں عمل میں آئی ، حبیب منزل وہ تاریخی رہائش گاہے ،جس میں غبارخاطر کے مکتوب نگار مولانا آزاد اپنے مکتوب الیہ نواب صدر یا جنگ مولانا حبیب الرحمن خاں شیروانی کے ساتھ اپنی دیرینہ رفاقت کی وجہ سے علیگڑھ کے سفر کے دوران، ٹھہرا کرتے تھے ، جہاں آج بھی مولانا آزاد کی بہت ساری یادیں اور یادگاریں موجود ہیں ۔
اس کتاب کی تقریب رونمائی میں پروفیسر مسعود انور علوی ،پروفیسر ظفرالا سلام اصلاحی، ڈاکٹر ظفر علی خاں ، پروفیسر اصفر علی خاں، ڈاکٹر مدیح الرحمن خاں شیروانی اور ڈاکٹر سلطان احمد نے بھی اپنے وقیع خیالات و تاثرات کا اظہار کیا۔
پروفیسر شیروانی کے صاحب زادے ڈاکٹر مدیح الرحمن خاں شیروانی ، نے اس ادبی تقریب کے انعقاد میں غیر معمولی دلچسپی لی ہے اور مہمانوں کی ضیافت کی ۔
یو این آئی۔ ایم اے۔م الف

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

گندم کے اسٹاک کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنا لازمی ہے

29 Mar 2024 | 3:51 PM

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گندم کے تاجروں، تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے خوردہ فروشوں اور پروسیسنگ کمپنیوں کو جمعہ کے روز یہ ہدایت دی ہے کہ وہ فوڈ سیفٹی مینجمنٹ کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی اور قیاس آرائیوں کو روکیں۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image