image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 13:35 Hrs(IST)
Sports » Profile

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی حکومتی رویے پر شدید مایوسی

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی حکومتی رویے پر شدید مایوسی
mohd Waseem

سیول ، 28 نومبر (یو این آئی)سیول میں موجود ورلڈ باکسنگ کونسل کے فلائی ویٹ چمپئن اور معروف پاکستانی باکسر محمد وسیم نے مستقل کامیابیوں کے باوجود حکومتی رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
وسیم نے کہا کہ جب جولائی میں انہوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل کا ٹائٹل جیتا تو وفاقی اور بلوچستان حکومت نے ان کی مدد اور مالی معاونت کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوسناک امر یہ کہ دونوں حکومتوں نے ناصرف وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ انہیں ایک کال کرنے کی بھی زحمت گوارا نہ کی۔
وسیم نے بتایا کہ ان کے ٹرینر بے پناہ صلاحیتوں پر انہیں اکثر سراہتے ہیں لیکن پاکستانی حکومت کے رویئے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں باکسنگ کا کھیل زوال پذیر اور باکسرز کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

image